سعودی عرب نے حملے کے الزام کو مسترد کردیا


یمن کے دارالحکومت میں جنازے  پر فضائی حملے 


غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک ہال میں حوثی باغیوں کے وزیر داخلہ کے والد کے جنازے کی رسومات ادا کی جارہی تھیں کہ ایک طیارے نے بمباری کی اور چند منٹ بعد ہی دوسرے طیارے نے بھی حملہ کردیا جس کے بعد ہال میں ہر طرف انسانی  اور خون کی نہر جاری ہوگئی حملے میں کم از کم 160 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے۔ حملے کے بعد بمباری کا نشانہ بننے والے ہال میں آگ لگ گئی اور وہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ 
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں صنعا کے میئر عبدالقادر ہلال سمیت حوثی باغیوں کے فوجی افسران اور اہم عہدیداران بھی شامل ہیں۔ حوثی باغیوں نے حملے کی ذمہ داری عرب اتحاد پر عائد کی ہے جب کہ سعودی عرب نے حملے کے الزام کو مسترد کردیا ہے۔
 واشنگٹن نے سعودی فوجی اتحاد کی حمایت جاری رکھنے یا نہ رکھنے کے حوالے سے فوری طور پر جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی کا  کہنا ہے کہ ہم امریکا کے ساتھ مل کر واقعہ کی ہر طرح سے مکمل تحقیقات کے لئے تیار ہیں۔

تبصرے