نومبر کا دھرنا ، عمران خان نے اہم اعلان کردیا
جب بھی ہم کوئی تحریک چلانے لگتے ہیں کچھ نہ کچھ ہوجاتا ہے 2نومبر کا دھرنا ،عمران خان نے اہم اعلان کردیا
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستان کیلئے سکیورٹی رسک بن گئے ہیں،بلوچستان میں بھارتی مداخلت موجود ہے تو وزیراعظم نام کیوں نہیں لیتے؟بھارت پاکستان میں افراتفری پھیلانا چاہتا ہے،بھارت فوجی سطح پر ایٹمی پاکستان کو ختم نہیں کرسکتا۔انہوں آج یہاں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے الطاف حسین سے لنکس ثابت ہوگئے۔وزیراعظم نے کیوں یو این او کے فورم پر بات کی گئی؟جبکہ مودی پاکستان پر الزام لگانے کاکوئی موقعہ نہیں چھوڑتے،ابھی تو چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔اگر وہ نہ ہوتا تو مودی پاکستان کو دہشتگرداسٹیٹ ڈکلیئر کروا دیتا۔بھارت کی نئی ڈاکٹرائن ہے کہ پاکستان میں امن نہ قائم ہو،پاکستان مستحکم نہ ہوسکے اور پاکستان میں کرپشن کبھی ختم نہ نہ ہو لگتا ہے کوئٹہ حملہ بھارت کے پاکستان مخالف نظریے کا حصہ ہے اگر حملے کی پلاننگ افغانستان میں ہورہی ہے اس کا مطلب بھارت کا ہاتھ ہے انہوںنے کہاکہ آرمی چیف نے سچ کہا کہ کرپن اور دہشت گردی کا گٹھ جوڑ ہے انہوںے کہاکہ کرپشن کے ذریعے دہشت گردوں کی مالی معاونت ہورہی ہے نواز شریف حکومت کاکام صرف پانامہ لیکس میں کرپشن سے بچانا ہے پانامہ لیکس میں نواز شریف پر الزامات نہیں بلکہ ثبوت ہیں ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں