ایم کیو ایم کی عبوری رابطہ کمیٹی کے رہمنا حراست میں
کراچی میں رینجرز نے پریس کلب کے باہر سے الطاف حسین کی حامی ایم کیو ایم کی عبوری رابطہ کمیٹی کے دو اراکین کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
حراست میں لیے جانے والوں میں پروفیسر حسن ظفر عارف اور کنور خالد یونس شامل ہیں۔
الطاف حسین کی جانب سے ندیم نصرت کو ایم کیو ایم کا نیا کنوینر مقرر کیا گیا تھا۔ الطاف حسین نے ان کے ساتھ 12 رکنی رابطہ کمیٹی کا اعلان بھی کیا گیا تھا جس کے نو اراکین کراچی میں تھے۔
14 اکتوبر کو ایک پریس کانفرنس میں الطاف حسین کی مکمل حمایت اور تعاون کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ مائنس ون فارمولہ نہیں چل سکتا۔
عبوری رابطہ کمیٹی کے رکن امجد اللہ خان نے بتایا کہ انھوں نے ہفتہ کو شام چار بجے ایک پریس کانفرنس کرنی تھی جس کے لیے وہ پریس کلب پہنچے تھے۔
رینجرز نے ان کے ساتھیوں پروفیسر حسن ظفر عارف اور کنور خالد یونس کو پریس کلب میں داخل ہونے نہیں دیا۔
امجد اللہ خان کے مطابق وہ پریس کانفرنس میں چند نئے ساتھیوں کی تنظیم میں شمولیت کا اعلان کرنے والے تھے۔
ایم کیوایم نے پریس کانفرنس ملتوی کردی۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں