Urdu Column of Pakistan

والدین دعا دیں کہ سب کو ایسی سعادت مند اولاد عطا ہو 




والدین دعا دیں کہ سب کو ایسی سعادت مند اولاد عطا ہو ..



بیوی اطمینان سے کہہ سکے کہ سب کے نصیب میں ایسا بااخلاق شوہر ہو ..

بچے یہ ناز کریں کہ سب کو ایسا پرشفقت باپ ملے ..

بہن بھائی کھلے دل سے کہیں کہ سب کو ایسا زندہ دل بھائی مل سکے .
.
ساس سسر خوشی سے بتائیں کہ سب کو ایسا عزت دینے والا داماد ملے .
.
کمپنی باس اور ساتھی ملازمان یہ تمنا کریں کہ کاش سب ایسے ہی خیال رکھنے والے اور ایماندار ہوں ..

دوست یار سب پکاریں کہ سب کو ایسا پراخلاص دوست حاصل ہو 
..
عزیز، احباب، پڑوسی، استاد، شاگرد سب ہی آپ کی خوش مزاجی کے گواہ ہوں ..
.
اگر یہ مطلوبہ اوصاف آپ کے کردار کا حصہ نہیں ہے اور آپ سے منسلک اشخاص ان صفات کی آپ میں موجودگی 

کے قائل نہیں ہیں تو پھر سوچیئے کہ دین کے پیغام کو سمجھنے میں کہاں ٹھوکر کھائی ہے ؟ مومن کیلئے ان

 اوصاف و صفات کا حصول مستحب نہیں بلکہ واجب ہے. اگر آپ کی نماز و دیگر عبادات آپ کی ایسی کردار سازی نہیں کرتی تو آپ آج بھی دین کے حقیقی مطلوب سے محروم ہیں.









تبصرے