Urdu Column of Pakistan

محبوب رحمان صاحب کی  اردو  کالم 

کھا نے  کے اور دکھانے اور 



بندہ وھی کھرا ھے جسکی تنہائی پاکیزہ ھے میرے مشاہدے میں بکثرت یہ بات آئی ھے کہ لوگ بظاھر جو نظر
آتے ھیں ویسے ہوتے نہیں. انکی فیسبک وال بظاھر بھلی دکھائی دیتی ھے اور انکے کمنٹس بھی بہترین ... پر نیوز فیڈز میں جو ان سے منسوب چیزیں دکھائی دیتی ھیں وہ قابل اعتراض ھوتی ھیں وجہ اسکی سادہ سی ھے کہ جب آپ بےتکی فحش بیہودہ پوسٹس پر لائک اور کمنٹس کرتے ہو تو وہ نیوز فیڈز کی بدولت آپکے دوسرے دوستوں کو نظر آتے ھیں اور اسطرح آپکے صاف دامن پہ لگے دھبے دوسروں کو نظر آجاتے ھیں اور آپکے اچھے امیج کا بنا بت دھڑام سے ٹوٹ جاتا ھے پھر بھلے آپ خود اچھی باتیں ہی کرتے رہو پر آپکا امیج اب سافٹ نہیں رھا. آپکا مخلص دوست تو نشاندھی کردیگا پر اکثریت خاموشی سے نظر انداز کردیتی ھے پر یاد رکھنا اصلیت ان پر بھی واضح ہوچکی ہوتی ھے.
کچھ لوگوں کو یہ بھی اعتراض ہوتا ھے کہ انکی نیوز فیڈز پر لڑکیوں کی تصاویر ، بیہودہ ، فحش پوسٹس آتی رہتی ھیں جبکہ ہم ایسے چیزیں شیئر بھی نہیں کرتے پھر ایسا کیوں ھوتا ھے ؟ میرے بھولے بھائی مانا کہ آپ ایسی غلط چیز شیئر نہیں کرتے نہ ہی آپکی لسٹ میں ایسے لوگ ھیں جو ایسا غلط کام کرتے ھیں پر جب آپ ایسی چیز پہ لائک اور کمنٹس کرتے ھو تو فیسبک آپکو ریڈ کرلیتا ھے گویا فیسبک کا دماغ آپکا دماغ پڑھ لیتا ھے وہ سمجھ جاتا ھے کہ آپکو کن چیزوں میں دلچسپی ھے پھر وہ اسی طرح کی چیزیں آپکی نیوز فیڈ میں شیئر کرتا رہتا ھے تاکہ آپکی دلچسپی والی چیزیں ہر وقت آپکو دستیاب رھیں. اگر یقین نہیں آتا تو آزمائش شرط ھے.
لہذا خود پر خود نگران بنو آپکی نیوز فیڈ آپکے اہنے کنٹرول میں ھے. لائکس اور کمنٹس پر آپ خود کنٹرول کرسکتے ہو اپنی دلچسپی ظاھر کرنا آپکے اپنے بس کی بات ھے. فیسبک آپکو وھی دکھائیگی جو آپ دیکھنا چاہتے ھو. آئینہ میں وھی دکھے گا جیسے آپ ہو لہذا آئینہ مت توڑیں خود کو بدلیں.
محبوب الرحمن

تبصرے