تحریک انصاف کی غلط فہمی
محمود فیاض۔
پرویز رشید کے استعفیٰ کا تعلق کسی طرح بھی عمران خان کی کے لاک ڈاؤن سے نہیں ہے۔ اس کی قربانی خود پیدا کردہ حالات کی وجہ سے نون لیگ نے خود دی۔
یہ پیدا کردہ حالات سوچے سمجھے تھے یا نون سینس کا روائیتی آبیل مجھے مار ٹائپ طریقہ واردات، اسکا فیصلہ مورخ نے عوام کی عقلوں پر چھوڑ دیا ہے، جو فیس بک پر ہری ہری چگ رہی ہیں۔
البتہ نون لیگ نے برے وقت میں قربانی دیتے وقت ہمیشہ ایسے بکرے چنے ہیں، جن کا اثاثہ محض نون لیگ سے وفاداری ہوتا ہے۔
۔
پرویز رشید کو بھی پتہ چل گیا ہوگا کہ جتنی عزت اس نے نون لیگ کی صفائی دینے میں گنوائی ہے، اس نے رائے ونڈ کے محلوں کے باہر گھومنے والے راکھے کتوں کو بھی چیلنج نہیں کیا۔
۔
پی ٹی آئی والے پرویز رشید کے استعفی کو اپنی کامیابی کیسے قرار دے رہے ہیں، اسکی سمجھ نہیں آئی ۔ یہ تو ایک سادہ سا سودا ہے، آصف زرداری نے تو وقت پڑنے پر اپنے سرے محل اور سوئس اکاؤنٹس بچانے کے لیے اپنے دو وزیراعظم قربان کر دیے تھے۔
۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں