URDU COLUMN

معروف تھا کہ،جو کچھ بھی نہیں کرتے وہ کمال کرتے ہیں




محمد حفيظ خان





لیکن جب سے فیس بک عام ہوی اسکے بعد کچھ یوں ہے جو کچھ بھی نہیں کرتے اور نہ کرسکتے ہیں وہ بے جا تنقید،گالم گلوچ اور اپنے خود ساختہ لیڈر کی بے جا

حمایت کرتے ہیں

بغیر ثبوت کے الزامات اور فحش زبان کا استعمال کرنا آپس میں گالم گلوچ انسان کا سر کتے کے ساتھ جوڑنا،

لیکن یاد رکھنے کی چیز ہے انصاف ملک پر اترتا نہیں ہے بلکہ زات پہ نافذ کیا جاتاہے پھر گھر والوں کو ترغیب دی جاتی ہے اور جب گھر کا ماحول منصفانہ ہو جاے تو پھر گلی محلے اور شہر کے لوگوں میں تبلیغ کی جاتی ہے

اگر اپکے علاقے میں کام نہیں ہو رہا میرٹ پر جاب نہیں مل رہی،آنے والے فنڈز کا کوی حساب نہیں دیا جا رہا تو اپ اپنی آواز بلند کریں یہ اپکا حق ہے

بغیر دلیل کے تنقید برائے تنقید گالم گلوچ غلط زبان کا استعمال جیسے اجکل ہر جگہ ہو رہا ہے نہ تو آپ اپنے لیے اچھا کر رہے ہیں نہ اپنے گھرانے کے لئے اور

نہ ہی معاشرے کی خدمت ہو رہی ہے

تبصرے